اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ یو اے ای کی قیادت کے وژن اور دانشمندی نے مختصر عرصے میں متحدہ عرب امارات کو اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کا مرکز بنایا ہے،متحدہ عرب امارات کو ایک اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار سمجھتے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مشترکہ سماجی و اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چیمبر ٹو چیمبر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے وفد نے جمعہ کو ابوظہبی میں ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین نے عبداللہ محمد المزروعی کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یو اے ای کے ایک اہم چیمبر آف کامرس سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی چیمبر نے متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ چیمبر میں پاکستانی ممبران بھی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ایک پاکستانی بزنس مین کو اس معزز چیمبر کا بورڈ ممبر رہنے کا اعزاز رہا ہے جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کی قیادت کے وژن اور دانشمندی نے مختصر عرصے میں متحدہ عرب امارات کو اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت کا مرکز بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کو ایک اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار سمجھتے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور مشترکہ سماجی و اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چیمبر ٹو چیمبر تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم پاکستانی چیمبرز پر زور دیں گے کہ وہ ابوظہبی چیمبر ت سے نئے روابط استوار کریں۔ وزیر اعظم نے ابوظہبی چیمبر کے اراکین کو اپنے کاروبار کو بڑھانے کے بہترین مواقع کا تجربہ کرنے کے لیے پاکستان کے دورہ کی دعوت دی.وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کو متحدہ عرب امارات بھیجنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ابوظہبی چیمبر آف کامرس کے اراکین نے پاکستان میں کاروبار کرنے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...