کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ حکومت کو نیا خط لکھا جائے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے مطابق درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندی کا بہانہ کرکے بلدیاتی الیکشن روکے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت 78ارب روپے کا سالانہ بجٹ کھانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک مردم شماری کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔ عدالت نے فروری میں حکم دیا تھا اب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔محکمہ شماریات کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے کمیٹی بنادی ہے،جس کی سفارشات کی روشنی میں جلد مردم شماری کے نتائج کا فیصلہ ہوجائے گا۔جسٹس محمد علی مظہر نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کب تک بلدیاتی انتخابات کرائیں گے؟عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15دسمبر تک ملتوی کر دی ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...