پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں ،یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائیگا’ اسحاق ڈار

0
238

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں اور یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا،ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میںملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگوکی گئی ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو حالیہ کامیاب بیرونی دوروں پر مبارکباد ی اور کہا کہ حالیہ بیرونی دوروں میں پوری دنیا نے جس طرح پاکستانی عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے وہ موجودہ حکومت کی شفافیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ گورنر پنجاب نے معیشت کی بہتری کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پوری اقتصادی ٹیم معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ ملک کی تاریخ میں ایسے معاشی چیلنجز پہلے کبھی نہیں آئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا قطعی کوئی خطرہ نہیں اور یہ صرف چند ناقدین کا خواب ہی رہ جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں میں پنجاب کی صورتحال خصوصاً پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔