حکومت کا وزراء اور مشیروں کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

0
254

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے بتایاکہ وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔