اسلام آباد(این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ۔تفصیلات کے مطابق 2014 سے 2019 سال کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے 2 لاکھ 44 ہزار مستحقین امداد سے محروم رہے ۔ آڈٹ رپور ٹ کے مطابق 2 لاکھ 44 ہزار مستحقین کو 2014 سے 2019 تک وظیفہ نہیں ملا، آڈٹ رپورٹ بی آئی ایس پی کے ذمے 8.18 ملین روپے کی رقم قابل ادائیگی ہے ،2014 سے 2019 کے دوران ان مستحقین کو دوبارہ بائیو میٹرک کیلئے کہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نادرا کو مستحقین کی بائیو میٹرک تصدیق کی ہدایت کی گئی ، نادرا کی جانب سے رپورٹ نہ ملنے پر 2 لاکھ 44 ہزار شہری امداد سے محروم رہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی میں بے ضابطگی ری کریڈٹنگ پالیسی کی معطلی کی وجہ سے ہوئی ،بی آئی ایس پی بورڈ کی جانب سے ری کریڈٹنگ پالیسی کی منظوری دے گئی ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...