اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں گوجر خان میں یونیورسٹی کے قیام اور کلاسز کے جلد اجراء سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت۔انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، نوجوانوں کو ترقی اور انہیں روزگار کی فراہمی کے لیے تعلیم، خصوصاً ٹیکنیکل تعلیم کی ضرورت ہے۔انہوں نے گوجر خان میں یونیورسٹی کے جلد قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گوجر خان میں ایک اعلیٰ معیار کی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار اور اس سے ملحقہ اضلاع کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے معیاری یونیورسٹی کا قیام ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت عوامی نمائندے نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں یونیورسٹی کا قیام علاقے کے نوجوانوں کے لیے بڑا تحفہ ہو گا۔انہوں نے چیئرمین ہاہر ایجوکیشن کو گوجر خان میں یونیورسٹی کے جلد قیام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا کہا۔ چیئرمین میں ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر مختار احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے ان کی کوشیش قابل ستائش ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...