وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت

0
307

کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف آفریدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالطیف آفریدی سچے جمہوریت پسند راہنما تھے۔وہ شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف موثر آواز تھے۔شہید عبدالطیف آفریدی کے افسوسناک قتل پر سخت صدمہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ شہید عبدالطیف آفریدی جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے آواز بلند کرتے رہے۔پاکستان پیپلزپارٹی شہید عبدالطیف آفریدی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوںنے کہا کہ لطیف آفریدی کے قتل پر ان کے ورثا اور وکلا برادری کے لئے بھی اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ لطیف آفریدی کو جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔