مانچسٹر(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35 استعفے قبول کرنا بھی ان کے گلے پڑیگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے کھائی پیچھے گڑھا، پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں دفن ہوچکیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ عدم اعتماد کی تلوار شہباز شریف پر لٹک رہی ہے، انہیں مارچ اپریل سے پہلے الیکشن کا شیڈول دینا ہوگا، ان کو ووٹ نہیں پڑنے، سڑکوں پر ٹھکائی ہونی ہے، اچھے خاصے پرندے (ن) لیگ سے اڑنے کیلئے تیار ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ بولے امید ہے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملک کو الیکشن کی طرف لے جانے میں تاریخی کرداراداکریگی، زمینی حقائق یہ ہیں کہ اگلا الیکشن عمران خان کا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...