وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوئٹزرلینڈ میں پروفیسر کلاز شواب سے ملاقات

0
177

اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر پروفیسر کلاز شواب سے ملاقات کی۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیرخاجہ نے کہاکہ پروفیسر کلاز شواب سے مل کر خوشی ہوئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پروفیسر کلاز شواب کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔