اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو اسمبلیاں ٹوٹ گئیں۔ دس پندرہ دنوں میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیوں کے الیکشن سے ملک ساٹھ فیصد انتخابات کی طرف جارہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت ضد چھوڑ کر عام انتخابات کرائے۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) کی اسمبلی بھی تحلیل ہو چکی ہے، گورنر کے پی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی جماعت کے پاس حکومت کو دینے کیلیے مزید سرپرائز موجود ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف میں آنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
مقبول خبریں
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...