سرگودھا(این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن سے نہ پہلے بھاگے تھے نہ اب بھاگ رہے ہیں عوامی خدمت کے ذریعے ہی (ن )لیگ پہلے بھی اقتدار میں آئی تھی اور اب پہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ اقتدار میں آئیگی ،خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کرنیوالے ہی حقیقی عوامی لیڈر کہلواتے ہیں ، سرگودھا مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ہے ،اس نے ہمیشہ (ن )لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ، آئندہ انتخابات میں شاہنوں کا شہر سرگودھا مسلم لیگ (ن )کا قلعہ ثابت ہوگا اور سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے جو بھی ہوسکا کرونگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے سپوت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید سے ملاقات کیا۔ انہوںنے کہا کہ سرگودھا کے سپوت چوہدری حامد حمید اور دیگر ارکان اسمبلی کی سرگودھا کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں اور ان کی جانب سے جو بھی سکیمیں آئی ہیں انہیں فوری طور پر منظور کرکے سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے موجودہ دور اقتدار میں جو کچھ ہوسکا وہ کرونگا ۔اس موقع پر چوہدری حامد حمید کی تمام سکیمیں منظوری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے ،چوہدری حامد حمید نے فوری طور پر کباڑ خانہ بازار، اقبال کالونی اور اجنالہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر کے حوالہ سے باقاعدہ طورپر وزیر اعظم کو درخواست دی جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے ان کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے تو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اہالیان سرگودھا کے مسلم لیگ ن کے لئے مثالی کردار کو سراہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...