لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ۔سپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔جج نے سوال کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟۔تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کک بیکس کے شواہد نہیں ملے جس پر جج نے سلیمان شہباز کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں؟ جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے عدالت سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...