راولپنڈی(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے چیف جسٹس کو جیل کی آبادی اور دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور قانون و انصاف کے نمائندوں سمیت سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیشن جج بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس کی جیل حکام کو جیل کا ماحول بہتر بنانے اور تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے زیر سماعت، سزا یافتہ، نابالغ اور خواتین قیدیوں کی مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا۔چیف جسٹس نے بیرکوں کے قیدیوں سے بات چیت کی اور جیل کے حالات اور قانونی عمل بارے میں مسائل سنے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے خواتین قیدیوں کے ننھے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی جیل خانہ جات کو جیل کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...