اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یاجسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا، عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی، پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔لندن سے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ کل الیکشن کرالیں لیکن عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریگا، عمران خان کہتا ہے مجھے اقتدارنہ ملے توپاکستان پر ایٹم بم گرادو، اگر یہ اقتدار میں آ گیا تو ملک کا بھٹہ بٹھا دے گا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف خود یا جسے وہ چاہیں گے وہ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو25مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا، میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی۔ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں گرفتاری کا فیصلہ اداروں نے کرنا ہے، مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہونا چاہئے۔مسلم لیگ (ن)کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ چیف آرگنائزر کے عہدہ کی اہل ہیں، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان واپس جارہے ہیں، تاریخ کا اعلان وہ خود کریں گے۔وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پروجیکٹ عمران خان میں5لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کرکے 2018میں ملک پرمسلط کیاگیا، اس شخص نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا،مالیاتی ادارہ روز بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کو کہتا ہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران فتنے کا قوم کو شناخت اور ادراک کرناچاہیے، ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کیا تو یہ تباہی لائے گا،نوازشریف کے خلاف سب سے بڑا سازشی عمران خان تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ نجات دہندہ تھے، عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کسی طرح اقتدارمل جائے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ نوازشریف چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں، نوازشریف آئندہ انتخابی مہم خود لیڈ کریں گے، نوازشریف کی واپسی پر پورا پنجاب اور پاکستان جمع ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...