راولپنڈی(این این آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک میں معاشی، اقتصادی اور سماجی تباہی ہے اور تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے، پنجاب میں بغیر ڈولی کے دلہنیں آگئی ہیں، یہ ٹارزن بنے پھرتے ہیں اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 13جماعتوں کو معلوم ہے کہ ہماری الیکشن میں سیاسی موت ہے، ایک ہی حل ہے کہ ملک کو بچانے کیلئے 24کروڑ لوگ سڑکوں پر آئیں،ایسا نہیں ہوسکتاکہ 24کروڑ کا ملک دربدر ہو رہا ہو اور اس کا کوئی پرسان حال نہ ہو، ملک میں معاشی تباہی ہے ریزرو 4بلین سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں ایک ہو کا عالم ہے، گھمبیر اور نہایت ہی خوفناک حالات ہیں، اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، زمین اتنی گرم ہے کہ لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے سے بھی تنگ ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...