دوحہ(این این ا ئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قطر میں اپنے ہم منصب علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی محمد جہانزیب خان اور قطر میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے علی بن احمد الکواری کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیرخزانہ کو مبارکباد بھی دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...