اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن کے ممبر نے کہا ہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟۔منگل کوالیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے کیس کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر کہاکہ فرخ حبیب کا الیکشن کمیشن کے خلاف کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔وکیل نوید انجم نے کہاکہ انور منصور اس کیس کی سماعت کیلئے ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ساڑھے 11بجے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دیں۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ فواد چوہدری کراچی میں ہیں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں اور عمران خان زخمی ہیں، ان تینوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے رہے ہیں۔ممبر کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل سے سوال کیاکہ حاضری سے کب تک استثنیٰ لیں گے؟ کیا بڑے لوگوں کی قانونی ذمے داری نہیں کہ پیش ہوں؟ممبر کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم وارنٹ نکالیں تو ہائیکورٹ معطل کرتا ہے اور کہتا ہے کارروائی جاری رکھیں، ہم نے کہا ہے فریم چارج ہونے ہیں اس لیے پیش ہوں، آپ نہیں آتے تو ہم 512کی کارروائی شروع کریں گے۔پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...