دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی نئی ون ڈے فارمیٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار رہی۔جنوبی افریقا کے رسی ویندر دوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔ون ڈے فارمیٹ کے آل رانڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...