اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ فواد چودھری کی طرف سے الیکشن کمیشن اور کمیشن ممبران کو دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہشتگردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کسی کے ساتھ اختلاف کا اظہار دھمکی دے کر کرنا غلط ہے، عمران خان غیرملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران پہلے اپنے بچے پاکستان لائے پھر دوسروں کے بچوں کی بات کرے، عمران اور اسکا ٹولہ دھمکی اور بدتمیزی کے گھٹیا کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران احمد نیازی کی سیاست ختم ہو چکی اب بلیک میلنگ کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتا ہے ،اداروں کو کمزور کرنے سے ریاست اور قانون مذاق بن جائے گا۔
مقبول خبریں
ترکیہ میںآکیو نیوکلیئر پلانٹ خوفناک زلزلے میں تباہ ہونے سے بچ گیا
انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر 'آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ' کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
اسکرین پر ایک ساتھ واپسی کیلئے پٹھان جیسی فلم کی ضرورت تھی، سلمان خان
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں اور شاہ رْخ خان کو ایک ساتھ بڑی...
سنی دیول نہایت پروفیشنل فنکار ہیں،ثناء فخر
کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بھارتی اداکار پاکستانی فنکاروں کو کس نظر...
ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس
کراچی(این این آئی) ترکیہ، شام اور لبنان میں ہولناک زلزلے اور ہزاروں افراد کی شہادت پر پاکستان کے شوبز ستاروں نے افسوس کا اظہار...
اداکاروں پر حملہ، ماہرہ خان نے سوالات اٹھا دیئے
کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اداکارہ حرا مانی، ڈائریکٹر نبیل قریشی اوران کی ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے...