فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید احمد

0
249

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں ،الیکشن کروانا ہے،حکومت کے ارادے واضح ہو چکے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائیگا۔انہوںنے کہاکہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کے نتائج پرکیاخاک اعتبارکریگی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے،سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے۔ملک جام ہے ،حکومت کاکام تمام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کریگی، اب ملک الیکشن کے بجائے تشددکی راہ پر چل پڑا ہے ،فیصلے سڑکوں پرہوں گے۔