اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی اور سب نے اتفاق رائے سے سلطان سکندر راجا کو چیف الیکشن کمیشن تعینات کیااورسب نے کہابڑی اچھی تعیناتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،منظم انداز میں مہم چلائی گئی، کیا کسی کو دھمکی دینا جمہوریت ہے، فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر سب نے واضح اور دو ٹوک کہا بڑی اچھی تعیناتی ہے، الیکشن کمشنر کی تعریفیں کی جاتی تھیں تاہم جب پی ٹی آئی والے جو قانون بنا رہے تھے اس پر الیکشن کمیشن کو اعتراض تھا اور پھر پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا، منظم انداز میں مہم چلائی گئی، کیا کسی کو دھمکی دینا جمہوریت ہے، فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی۔فواد چودھری کی گرفتاری کے حوالے سے ملک احمد خان نے کہاکہ میں فواد کو اچھی طرح جانتا ہوں، وہ کسی کو دھمکی نہیں دے سکتا، اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا، فواد کو ایسے دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، فواد چودھری کے ساتھ زیادتی ہوگی تو اس کی مذمت کروں گا، اس کے منہ پر کپڑا ڈال کرعدالت میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا، ایف آئی آر تو فرخ حبیب کیخلاف بنتی ہے جس نے پولیس کی گاڑی کو ماورائے قانون روکا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کیخلاف کوئی مہم نہیں چلائی، عمران خان نے عدالت کو بھی دھمکیاں دیں، آپ چاہتے ہیں کہ جرم بھی کریں اور سزا بھی نہ ملے، پی ٹی آئی 30آدمیوں کی پارٹی تھی، باقی لوگوں کو تو پکڑپکڑ کر ان کے ساتھ جوڑا گیا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ آئے تو یہ لوگ احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محسن نقوی کی تصویر اگر آصف زرداری کے ساتھ ہے تو پرویزالٰہی کیساتھ بھی ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے کہاکہ پرویز الٰہی نے اسمبلی عمران خان کے کہنے پر توڑی، اسمبلی فرد واحد کی خواہش پر نہیں توڑی جا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں لکھا ہے 90روز میں انتخابات ہونے چاہئیں، یہ نہیں لکھا 90روز میں انتخابات نہیں ہوتے تو پھر کیا ہوگا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...