امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار

0
323

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپوزیشن ری پبلکن پارٹی بھی صدر بائیڈن کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے پر تیار ہوگئی، ایوان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے بدھ کو ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیون مک کارتھی کا کہناتھا کہ صدر بائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔ایوان کا اسپیکر بننے کے کیون مک کارتھی نے صدر بائیڈن سے پہلی ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔صدر بائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اخراجات میں کٹوتی پر مذاکرات نہیں کریں گے۔وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا تھا کہ قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے تاکہ اقتصادی بحران سے بچا جاسکے۔