کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اہلیہ ثنا فیصل کو شادی کی پیشکش کیسے کی۔نجی ٹی وی کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ شادی سے قبل اپنی اہلیہ ثنا فیصل سے کیسے ملے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی لو اسٹوری بالکل سیدھی سادی سی ہے، انہوں نے ثنا کو پہلی بار ایک دوست کی شادی پر دیکھا تھا، جہاں ان کی کچھ تصاویر لی تھی اور انہیں دینے کے لئے ثنا سے ان کا نمبر مانگا لیکن انہوں نے نمبر دینے کی بجائے ای میل آئی ڈی دے دی۔فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ثنا فیصل کو ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا بات آئی گئی ہوگئی، دو سال گزرنے کے بعد ایک اور ای میل کردی اور ڈائریکٹ کہہ دیا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔جس کے جواب میں ثنا فیصل نے والد سے بات کرنے کا کہہ دیا، پھر ان کے والد سے بات کی انہوں نے پوچھا کہ ثنا سے شادی کیوں کرنا چاہتے ہو؟فیصل قریشی نے ان کے والد کو بتایا کہ میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں اور ثنا اچھی لگتی ہیں۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...