اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کر نے کیلئے سیاسی جماعتیں پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر ایک ٹیم کے طور پر کام کریں، پاکستان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس لیے یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں، ملکی معیشت کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ،ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔جمعہ کو برٹش کونسل کے زیر اہتمام پاکستان ۔اگلا جنریشن 2023 رپورٹ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کی کم عمر ترین آبادی کے حامل ملکوں میں سے ایک ہے،اس کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ترقی یافتہ پاکستان کا مستقبل ہے، اگر ہم نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور اگر وہ ایسے مواقع سے محروم رہتے ہیں تو مایوسی کا باعث بن سکتے ہیں،نوجوان بڑا ثاثہ ہیں، ہمیں انہیں ہنر اور طاقت دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے جس کے لیے ہمیں اس ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کا مقصد عوامی پالیسی کا تجربہ فراہم کرنا اور انہیں اس بارے میں بتانا ہے کہ حکومتی پالیسیاں کیسے وضع کی جاتی ہیں،40 نوجوان فیلوز وزارت منصوبہ بندی سے منسلک ہیں،وژن 2025 کے تحت ملک کو ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل کرنے کے ہدف کے ساتھ سفر شروع کیا تھالیکن ہمارا سفر روک دیا گیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین دماغ بھی ہیں لیکن اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم پائیدار اور مستحکم جمہوری نظام قائم کرنے میں ناکام رہے، وہ ممالک جہاں پالیسیوں اور حکومتوں کا تسلسل ہے وہ قومیں کامیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نوجوانوں کو سماجی ،سیاسی ومعاشی ماحول دیا جائے، تمام سٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیبلشمنٹ، سیاست دان اور عدلیہ نوجوانوں کو نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرکے ایک پائیدار نظام بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 60 ہزار نوجوانوں کا انٹرن شپ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ملک کو طاقت بنانے کیلئے آئندہ تین سالوں میں ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز کی تربیت دی جائے گی ،مزید ایک لاکھ نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 75 سکالرشپس ان نوجوانوں کو پیش کیے جاتے ہیں جو دنیا کی ٹاپ 25 یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سکالرشپ کے لیے خاص مضمون میں داخلہ حاصل کرنے کا انتظام کرتے ہیں، اسی طرح یونیورسٹی کے 100,000 طلبا کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے،اپنے پچھلے دور میں ہم نے 10 لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے جس کے نتیجے میں نوجوانوں میں فری لانسنگ کو فروغ ملا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...