نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے اپنی رپور ٹ میں کہاہے کہ بھارت کے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں برس ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے تاہم گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیاکپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس رہے گی تاہم وینیو تبدیل ہوجائے گا،رواں سال ایشیاکپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی حکومت کا گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔واضح رہے کہ ایشیاکپ کا اجلاس اتوار کو بحرین میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کیلئے بحرین میں ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ بھی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بحرین پہنچے۔پی سی بی کی درخواست پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس شیڈولڈ کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...