کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے فیس بْک میں محمد حفیظ کے جامعہ کراچی میں داخلہ کی تصدیق کی گئی۔محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 42 سالہ نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیا ہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔مداحوں کی جانب سے پروفیسر کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائے تھے۔ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا کہ اس لیے وہ بھی رواں سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔اسی دوران ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے 42 سالہ ا?ل رائونڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہئے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ میچ 2021 میں پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جامعہ کراچی نے پاکستانی کے تمام کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ٹیم کے تمام کھلاڑی جامعہ کراچی میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔محمد حفیظ نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 55 ٹیسٹ میچز، 218 ون ڈے میچز اور 119 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...