اسحاق ڈار اپنی معاشیات کے اعداد و شمار کو درست کریں، شوکت ترین

0
182

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خزانہ اپنی معاشیات کے اعداد و شمار کو درست کریں۔ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24ویں پوزیشن تھی۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی، یہ کورونا وبا کے باوجود ایک بہتر اعشاریہ ہے۔پی ٹی آئی رہنماء شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر کیا، اسحاق ڈار نے47ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42واں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت کو استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحاق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے؟۔