اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد حوصلے اور ہمت کا موازنہ پیش کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے جیل کے بعد حوصلے اور ہمت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری 3دن، اعظم سواتی 4دن اور شہباز گل 27دن جیل میں رہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 374دن، شہباز شریف 340دن، شاہد خاقان عباسی 222دن، مریم نواز 158دن، حمزہ 627دن، رانا ثناء اللہ 174دن اور مفتاح اسماعیل کو 142دن جیل میں گزارنے پڑے۔جاری کی گئی ویڈیو میں مسلم لیگ (ن )کے رہنمائوں کو دوران قید حوصلے کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کو قید کے دوران روتے ہوئے دکھایا گیا۔خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی ورکروں اور رہنمائوں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کیلئے حوصلہ بلند ، ہمت جوان اور عزم و وقار کے ساتھ آزمائش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں سیاست کی آزمائشوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...