اسلام آباد (این این آئی) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔شیخ رشید نے اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کراچی اور مری کے مقدمات میں حوالگی روکنے کی درخواست دائر کر دی۔شیخ رشید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مجھے مری یا کراچی پولیس کے حوالے نہ کیا جائے، میری جان کی ضمانت لی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے آصف زرداری پر قتل کا الزام لگایا جس کا میں نے حوالہ دیا، میرے خلاف مقدمات میں مدعی متاثرہ فریق نہیں۔شیخ رشید نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سیاسی بیان بازی کی بناء پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے، آبپارہ، مری اور کراچی کے مقدمات غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیں۔درخواست میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ کراچی کا مقدمہ اختیار سے تجاوز قرار یا اسلام آباد منتقل کیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک کراچی منتقلی سے روکا جائے۔درخواست میں اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے آئی جیز اور سیکریٹری داخلہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...