واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ورلڈ بینک واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے سماجی تحفظ اور روزگار میکال رٹکوسکی سے ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر رٹکوسکی نے کمزور اور غریب طبقے کو روزگار کے تحفظ کی فراہمی خصوصاً سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بی آئی ایس پی کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔تفصیلات کیمطابق وفاقی وزیر شازیہ مری عالمی بنک کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہی ہیں۔ دورے کا مقصدسماجی تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ڈائریکٹر رٹکوسکی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران حکومت پاکستان کے موثر اور فوری ردعمل کے حوالے سے بی آئی ایس پی اور دیگر اداروں کے کردار کو سراہا۔ڈائریکٹر رٹکوسکی نے کمزور اور غریب طبقے کو روزگار کے تحفظ کی فراہمی خصوصاً سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بی آئی ایس پی کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے بی آئی ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب ماڈل ہے جسے خطے اور اس سے باہر کے ممالک میں بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے تباہ کن سیلاب کے دوران فوری طور پر تعاون کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کا شکریہ ادا کیاشازیہ مری نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا آغاز 2010 میں کیا گیا تھا اور تب سے یہ پاکستان کے غریب ترین خاندانوں اور کمزور طبقے کی بہتری کے لئے کامیابی سے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کا دائرہ کار وسیع کرنا خصوصاً تعلیم، صحت اور غذائی تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے تکنیکی معاونت کی بدولت پاکستان میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کی رسائی بہتر ہوگی بلکہ ان پروگراموں پر موثر عمل در آمد میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر رٹکوسکی نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ عالمی بینک پاکستان میں فراہم کی جانے والی معاونت کو مزید وسعت دے گا تاکہ ہنر، تربیت اور دیگر ذرائع کو برؤے کار لاتے ہوئے ملک کی سماجی تحفظ کی حکمت عملی کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...