فلم ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے ہیں،ادبیہ فاطمہ بھٹو

0
153

لندن(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ بھارتی انتہاپسند پارٹی بی جے پی کے کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کیلئے تازہ کالم میں فاطمہ بھٹو نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف فلموں کے ذریعے جنون کا تجزیہ کیا ہے۔فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ ‘پٹھان’ کا پلاٹ بکواس ہے، فلم میں لوگ ادھ ننگے ہوکر رقص کرتے ہیں تاکہ انڈیا اور دنیا کو بچا سکیں اور اس کی کہانی کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کشمیریوں کو مودی سرکار کی طرف سے ان کے حقوق سے محروم کرنے کے واقعے کو ہنسی مذاق کا ایونٹ بنانا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔فاطمہ بھٹو نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انڈیا کا سب سے بڑا مسلم سپراسٹار ہونے کے باوجود مودی سرکار کے مظالم پر کبھی ایک حرف بھی اپنی زبان سے نہیں نکالا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شاہ رخ نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اس کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے کارناموں پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔