علی ظفر کا سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ

0
167

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاستدانوں کو ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والی موجودہ تنازعات پر مبنی سیاست پر تنقید کی ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ‘نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن’ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔علی ظفر نے مزید لکھا ہے کہ فطرت میں ہر عمل (قوت) کا برابر اور مخالف ردِ عمل ہوتا ہے، اگر آبجیکٹ A اپنے مخالف آبجیکٹ B پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے، تو آبجیکٹ B بھی آبجیکٹ A پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی تشویش ناک سیاسی اور معاشی صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ناصرف ملک معاشی بحران سے دوچار ہے بلکہ دہشت گردی نے بھی دوبارہ اپنا سر اْٹھا لیا ہے۔