ملتان (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر و چیف آر گنائزر رہنما مریم نواز نے عمران خان پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ جیل بھریں اور شروعات زمان پارک سے کریں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں ، آئیں جیل بھریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔مریم نوازنے کہا کہ قانون اپنا راستہ لیگا ، جو جرائم کیے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا ثناء اللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قیدکاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، یہ دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔رہنما (ن )لیگ نے کہا کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک اقامہ پر نکالا گیا، پانامہ کیس میں ہفتہ میں پانچ دن پیشی پر ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار عدالت جاتے، دوسری طرف اقامہ نہیں ہیرے اور فارن فنڈنگ ہے، ناجائز پیسے کے ثبوت بھرے پڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج بدنام زمانہ کیس میں بھی وہ عدالت نہیں آتے، ایسی سہولت کیا نواز شریف کو تھی، کیا یہ سہولت مریم کو تھی، سب جانتے ہیں کیسز جھوٹے تھے ہمارے ساتھ انتقام لیا گیا۔
مقبول خبریں
اسرائیلی سپریم کورٹ کی وزیر اعظم کو توہین عدالت کے جواب کے لیے ایک...
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اتوار کو وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو توہین عدالت کے الزامات کا جواب دینے...
اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش
واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہاس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس...
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رمضان المبارک میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق
ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ رواں ماہ...
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فون کال پر...
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے...