مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے ہندوستان آئے گا۔بھارتی کرکٹر ایشون نے کہا کہ ایشیاکپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن اگر پاکستان ہوسٹ کرتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم حصہ لیں تو مقام تبدیل کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا کہ نہیں آ ئیں گے تو ہم بھی نہیں آئیں لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم انڈیا آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔ایشیا کپ بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہ آیا تو ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا رخ نہیں کرے گا۔قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کا بحرین میں ہنگامی اجلاس ہوا تھا ڈیڈ لاک برقرار رہا البتہ وینیو کا فیصلہ اگلے مہینے مارچ میں ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
اسلام آباد اور چاروں صوبائی اکائیوں میں آبادی کے تناسب سے بیرون ملک سکالر...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں...
پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوبھرپورمواقع میسرہیں ، وزیر خزانہ
واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کومختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھرپورمواقع میسرہیں، حکومت اصلاحات...
عدلیہ کی تاریخ کا ایک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہوگئے
اسلام آباد (این این آئی)عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ریٹائرہوگئے ۔چیف جسٹس کے اعزاز میں...
اسحاق ڈار کی جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی افریقا کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور سے ملاقات کی ۔ترجمان دفتر خارجہ...
سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ”مائی اسلام آباد” شروع کی جا رہی ہے، آئی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سمارٹ سٹی کے تحت ایپ ''مائی اسلام آباد'' شروع...