کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز اسکور کیے۔ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔فنچ نے 76 ٹی ٹونٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی، وہ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ایرون فنچ نے منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا، اس لیے ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 2021ء میں پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا اور 2015ء میں ہوم گرائونڈ پر ون ڈے ورلڈکپ جیتنا خوبصورت یادوں میں سے ایک ہے۔ فنچ نے کہا کہ آسٹریلیا کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنا اور نامور کرکٹرز کے ساتھ کھیلنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ2021ء میں آسٹریلیا نے پہلی بار ایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والی ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ ایرون فنچ کے پاس ہی ہے، انہوں نے 2018ء میں زمبابوے کے خلاف 76 گیندوں پر 172 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔قبل ازیں ایرون فنچ نے ستمبر میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ اس وقت وہ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان تھے۔واضح رہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے لیے بگ بیش لیگ سمیت ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...