نیویارک (این این آئی)بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی اور دوسری خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پائولہ ہرڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پائولہ ہرڈ کے درمیان ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک انہوں نے بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی ہے۔رپورٹس کے مطابق بل گیٹس اور پائولہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل ایک ساتھ دیکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پاو?لہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور ان کے شوہر کا 2019 میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ان کے 3 بچے جینیفر، روری اور فوبی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...