اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ملک دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث سخت سکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ نیکٹا اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیے جا رہے ہیں، حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے چند واقعات پیش آئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ملک میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان مال کے تحفظ میں مصروف ہیں۔خط کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے زیادہ وقت نکالنا مشکل ہے، دہشت گرد تنظیموں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دھمکیاں دیں، خدشہ ہے الیکشن مہم کے دوران اہم سیاسی شخصیات اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ الیکشن کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کا معاملہ جی ایچ کیو کیساتھ اٹھایا گیا، ہمیں کہا گیا آرمی اور سول آرمڈ فورسز بارڈر سکیورٹی میں مصروف ہیں، فورسز دہشت گردی کے خدشات کے باعث اندرونی چیلنجز سے نمٹنے میں مصروف ہیں، جی ایچ کیو کے مطابق فورسز کی مردم شماری کیلئے تعیناتی کی جانی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا گیا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی اور پنجاب و خیبرپختونخوا اسمبلیوں کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی قابل عمل نہیں، حساس اور غیر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہوگی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...