لاہور( این این آئی) تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ ناصرالدین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی روابط اور بینکنگ چینلز کا قیام باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی خطاب کیا۔سفیر نے کہا کہ اسلام آباد سے دوشنبہ تک براہ راست پرواز جلد شروع کی جارہی ہے۔ براہ راست پروازوں سے سفر کے وقت کی بچت ہوگی اور تجارت بڑھے گی۔ سفیر نے کہا کہ کچھ سیاسی، نقل و حمل اور مواصلات سے متعلق چیلنجز ہیں، لیکن مشترکہ اقدامات کے ذریعے ان سے نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو ویزے کے لیے سہولتیں دی جارہی ہیں اور ایک بھی درخواست مسترد نہیں کی جارہی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کو تاجکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفد بھجوانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، پھل اور سبزیاں، سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان پاکستانی بندرگاہوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ ان کے ذریعے تجارتی سامان کی نقل و حمل پر دیگر ممالک کے مقابلے میں تین گنا کم لاگت آئے گی۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ 88 معاہدوں پر کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بینکوں اور تاجکستان کے درمیان مناسب بینکنگ چینل کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو براہ راست تجارتی روابط قائم کرنے چاہئیں ۔سفیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام مسائل پر تاجکستان کی حمایت کی ہے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ دستخط شدہ 88 معاہدوں میں سے 80 فیصد دستاویزات معیشت سے متعلق ہیں لیکن ابھی تک ان پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے تاجک سفیر کو بتایا کہ لاہور چیمبر کی تمام دستاویزات کیو آر کوڈڈ ہیں۔ کاشف انور نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط ثقافتی، مذہبی اور تاریخی روابط ہیں۔ دونوں برادر ممالک متعدد بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں مشترکہ رکنیت رکھتے ہیں جیسے اسلامی تعاون تنظیم، اقتصادی تعاون تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم وغیرہ
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...