لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ این اے 126 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے میرے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ،میرے مدمقابل مسلم لیگ (ن)کے روایتی امیدوار مہر اشتیاق نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس سے ثابت ہوتا ہے مسلم لیگ (ن)انتخاب سے بھاگ رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے مفتاح اسماعیل کے دور میں بھی غفلت ہوئی ،آئی ایم ایف سے ابھی معاہدہ نہیں ہوا ،اسحاق ڈار کے دور میں تباہی زیادہ ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ مرضی کے نہیں بلکہ آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہوں گے ،موجودہ الیکشن کمیشن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ انتخابات نہ کرائے جائیں ،ایک طرف معیشت خطرے میں ہے اور دوسری طرف جمہوریت خطرے میں ہے ،مسلم لیگ (ن)کی اس وقت ایک ہی پالیسی ہے کہ ووٹ سے نجات پائو، یہ اب انتخابات سے ہمیشہ فرار اختیار کریں گے ،پہلے یہ گرائونڈ میں جلسے کرتے تھے اب شادی حال میں رکھتے ہیں،وقت آئے گا یہ کمروں میں جلسے کریں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...