انقرہ(این این آئی)ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 17 ہزار سے زائد جبکہ شام میں 3 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سیکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے متاثر ہزاروں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔ترکیہ کے نائب صدر نے بیان میں کہا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ملبے تلے زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، شدید سردی نے ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔زلزلہ متاثرین کو پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، عالمی اداروں اور مختلف ملکوں کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے۔خبرایجنسی کے مطابق امریکا رواں ہفتے ترکیہ اور شام کو 85 ملین کی ہنگامی امداد دے گا، برطانیہ نے شام کیلئے 3.65 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ فیلڈ اسپتال، کریٹیکل کیئرسپورٹ ٹیم اور طیارے ترکیہ بھیجے گا۔عالمی بینک نے ترکیہ کو ایک اعشاریہ 78 ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...