نیویارک (این این آئی)میٹا نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکائونٹس بحال کردیے۔میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکائونٹس جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے۔گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکائونٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی۔میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکائونٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں، سوشل میڈیا اکائونٹس کی بحالی سے وہ ووٹروں اور سیاسی فنڈ ریزنگ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2021 تک انسٹاگرام پر 23 ملین اور فیس بک پر 34 ملین فالوورز تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...