لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو بہت سی فرنچائزرز ڈرافٹنگ میں خریدنے پر دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہیے ہے کہ خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں دوبارہ موقع دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز نے انکی فٹنس کے باوجود عمر اکمل کی بلیبازی کی صلاحیت دیکھی اور اسے ٹیم میں جگہ دی، دیگر فرنچائزز اکمل کو ڈرافٹنگ میں خریدنے پر رضا مند نہیں تھیں، کوئٹہ کی پیشکش بطور کھلاڑی ایک نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو کافی عرصے سے فٹنس کا مسئلہ ہے بطور بلے باز انہیں پسند کرتا ہوں لیکن عمر کو فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، قبل ازیں پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ میں بھی عمر اکمل محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...