ریاض ( این این آئی) فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو چار صفر سے شکست دی تھی۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول اسکور کیے ہیں۔
مقبول خبریں
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...
سینیٹ اجلاس‘ خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز بازآ جائیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں۔ چیئرمین...
وزارتیں اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے منصوبوں پر توجہ دیں ،...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزارتیں نہایت اہم اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل کے...
شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے، لیاقت...
اسلا م آباد(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ...