کیپ ٹائون( این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ساتھ افریقا میں آغاز ہو گیا، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے ساتھ افریقہ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔کیپ ٹائون میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں سری لنکا اور ساتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان چماری اتاپاتو نے 50 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ وشمی گناراتنے نے 34 گیندوں پر 35 رنز بنائے، میزبان ٹیم کی جانب سے شبنم اسماعیل، میریزین اور نڈین نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں سائوتھ افریقن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا سکی اور محض 3 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی، کپتان سن لوس نے 28 جبکہ اوپنر لاورا ولوارڈت نے 18 رنز کی اننگ کھیلی۔سری لنکن کپتان چماری اتاپاتو کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...