اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی ،(ن)لیگ اور جے یو آئی (ف)کی اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردئیے۔الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)اور جے یو آئی ف کے فنڈز کی اسکروٹنی پرپیشرفت رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی جو165صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں جماعتوں کی جانب سے اسکروٹنی میں تاخیر پر پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کردئیے گئے ہیں۔رپورٹ میں باربار وکلا کی تبدیلی، التواکی درخواستیں اور اسکروٹنی ممبران کی عدم دستیابی تاخیر کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران کی تبدیلی بھی تاخیر کی ایک وجہ بنی، ایک کمیٹی ممبر کورس کیلئے گیا اور نئے ممبر کی تعیناتی میں4ماہ لگ گئے،13دسمبر2021کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل مسعود اخترکی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بھی کمیٹی غیرفعال ہوئی۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...