لندن (این این آئی)جمائما خان کی رومانوی کامیڈی فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟’ کا رنگا رنگ پریمیئر لندن میں لیسٹر اسکوائر کے اوڈین لکس سینما میں ہوا۔لندن میں ہونے والے پریمیئر میں فلم کی پوری کاسٹ نے بھرپور شرکت کی، لیکن پنک کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنی فلم کی پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر جمائما خان جو اپنے بچوں سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ہمراہ آئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ‘اسٹوڈیو کینال یوکے’ نے پنک کارپٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں جمائمہ خان سلمان ، قاسم اور ٹیریان وائٹ کے ساتھ تصویر کے لئے پوز دے رہی ہیں۔’اسٹوڈیو کینال یوکے’ کے مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما خان نے کیپشن میں لکھا کہ ‘اہل خانہ کے ہمراہ’۔واضح رہے کہ فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ تاہم اس فلم کو ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...