اسلام آبا د(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے گزشتہ دورِ حکومت میں شروع کیے گئے منصوبے ‘برینڈ پاکستان’ کے افتتاح کی ہدایت کی ہے ۔اجلاس میں پاکستان ٹور ازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی آفتاب رحمن رانا نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے برینڈ پاکستان میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ افتتاح کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ عیدالفطرکے بعد سیاحت کانفرنس میں برینڈ پاکستان کا افتتاح کیا جائے گا، برینڈ پاکستان کا ویب پورٹل قائم کیا جائیگا، جہاں ملک کے تمام سیاحتی مقامات کی معلومات دستیاب ہوں گی۔ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے سیاحت کے فروغ کے لیے برینڈ پاکستان کے خیال کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ برینڈ پاکستان پورٹل پر سیاحتی مقامات کی ویڈیوز بھی دستیاب ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ سیاحت سے پاکستان اس وقت سالانہ 90 کروڑ ڈالر کما رہا ہے، تاہم آئندہ 2 سال کے دوران سیاحت کا سالانہ ریویںیو 2 سے3 ارب ڈالرتک لے جانے کا ہدف ہے۔قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ برینڈ پاکستان پر تمام مذاہب کے مقدس مقامات اور ورث،، کی پروموشن کرنے کے ساتھ گندھارا تہذیب کے آثار قدیمہ کو بھی پروموٹ کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...