کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فیشن برانڈ ‘ایم’ کو مہنگا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مداحوں نے ٹویٹوں کے ذریعے اداکارہ کو بتایا کہ وہ فنکارہ سے محبت رکھتے ہیں لیکن ان مہنگے کپڑے نہیں خریدیں گے۔سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنا کپڑوں کا فیشن برانڈ متعارف کرایا ہے اور اس کا پہلا کلیکشن ان کی نانی ‘رضیہ’ کے نام پر ہے۔فیشن برانڈ کا اعلان ہوتے ہی مداحوں نے ویب سائٹ پر جاکر چیک کیا تو انہیں کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ محسوس ہوئیں چناں چہ ٹویٹر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک خاتون نے لکھا ‘ماہرہ ایک سادہ سفید کرتا 13 ہزار کا بیچ رہی ہے؟ اور یہ فروخت بھی ہوچکا ہے؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کس نے؟’۔ٹویٹر پر ایک دوسری خاتون نے تبصرہ لکھا کہ ماہرہ جان میں تم سے محبت کرتی ہوں لیکن یہ کپڑے مضحکہ خیز حد تک مہنگے ہیں، یہ مارکیٹ سے دو ہزار میں مل جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...