ریاض (این این آئی)سعودی عرب سے شام کے لیے پہلا امدادی طیارہ آج صبح حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں خوراک، ادویات اور طبی سامان کے علاوہ خیموں پر مشتمل 35 ٹن اور 322 کلوگرام وزنی اشیا شامل ہیں ہے۔شام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرین کے لیے امداد کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے زیرنگرانی ، سعودی ریلیف برج کے تحت بھیجی جا رہی ہے۔کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلب تک کا فضائی پل شامی ہلال احمر کے تعاون سے چل رہا ہے،” اور “ہم شام کے اندر قابل اعتماد سول اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔کنگ سلمان سینٹر کے ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ سعودی امداد جامع ہے ہم شام کے دور دراز اندرونی علاقوں میں فوری طور پر امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔سعودی عرب آئندہ دنو ں میں حلب کے لیے مزید امدادی طیارے بھیجے گا۔واضح رہے کہ 11 امدادی ٹرکوں پر مشتمل پہلا سعودی قافلہ ہفتے کے روز شام کے سرحدی علاقوں میں پہنچا تھا جن میں 104 ٹن خوراک اور خیمے شامل تھے۔ اتوار کو مزید ٹرک امدادی سامان لے کر شام پہنچے ، جبکہ پیر کے روز، سعودی امدادی ٹرک شمال مغربی شام کے شہر جیندریس میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...