ٹوکیو (این این آئی )تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ہوتے ہی 900 پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی ہدایات پر 22 فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں 40 سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہوں گی۔رضا بشیر تارڑ نے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سے ملاقات میں پاک جاپان بزنس کونسل کی دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ میں کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ جاپانی اداروں میں پاکستانیوں کی ملازمت کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...